اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ديالہ کے پوليس سربراہ نے بتايا کہ صوبے ميں داعش کا آخري گڑھ العظيم کا علاقہ بھي اس گروہ سے واپس لے ليا گيا -
صوبہ ديالہ کے پوليس کے سربراہ نے بتايا کہ عراقي فوج اور سيکورٹي فورس کے اس آپريشن ميں دسيوں دہشت گرد مارے گئے ہيں -
ديالہ پوليس کے سربراہ نے کہاکہ عراقي فوج کي پانچويں ڈويژن کے جوانوں نے عوامي رضاکاروں اورسيکورٹي فورس کےساتھ مل کر ايک بھرپور آپريشن انجام ديا جس کے نتيجے ميں العظيم ڈيم کا علاقہ اور آس پاس کے کئي گاؤں کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کراليا گيا -
عراقي ذرائع نے يہ بھي بتايا ہے کہ عراقي فضائيہ کے جنگي طياروں نے کرکوک کے جنوب مغربي علاقے ميں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے سولہ جبکہ صوبہ الانبار ميں بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کرديا - دوسري جانب صوبہ صلاح الدين ميں بيجي آئيل ريفائنري کي سيکورٹي کے کمانڈر علي القريشي نے کہا ہے کہ بيجي آئيل ريفائنري کا محاصرہ مکمل طور پر توڑ ديا گيا ہے-
انہوں نے کہا کہ بيجي ميں عراقي فوج اور سيکورٹي فورس کي کاروائيوں کي وجہ سے بيجي آئيل ريفائنري کي جانب جانےوالے سبھي راستے کھل گئے ہيں اور يہ آئيل ريفائنري پوري طرح فوج کے کنٹرول ميں ہے -
.......
/169